Time 10 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

' آپ نے جواب اچھا لکھا ہوگا، ٹیچر کا سوال غلط ہوگا'، فیل ہونے پر شیراز کی دوست کو تسلی

گلگت  بلتستان  سے تعلق  رکھنے  والے  ننھے   وی لاگر   اور  سوشل میڈیا  اسٹار  شیراز   نے  اپنی  معصومانہ   شرارتوں   اور   بے ساختگی سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی ہے، اب  شیراز  کی ایک  اور  ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شیراز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حال ہی میں ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس کا ایک حصہ وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شیراز  اپنے دوستوں سے پوچھ رہا ہے کہ کیا وہ امتحان میں  پاس ہوگئے ہیں یا فیل؟ شیراز کے  پوچھنے  پر دونوں دوستوں نے بتایا کہ وہ فیل ہوگئے ہیں جس پر شیراز نے شرارتی ہنسی کے ساتھ کہا کہ  میں اکیلے ہی فیل نہیں ہوا یہ دونوں بھی فیل ہوگئے ہیں، اس لیے میری ٹینشن تھوڑی کم ہوگئی ہے۔

اس کے بعد شیراز  نے اپنے ایک دوست کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اس سے پوچھا کہ آپ نے جواب صحیح لکھا تھا؟ اس کے دوست نے کہاں ہاں تو شیراز  نے پوچھا تو فیل کیوں ہوگئے پھر؟ جس پر اس کے دوست نے کہا کہ معلوم نہیں۔

اس کے بعد شیراز  نے اپنے دوست کو حوصلہ دیتے ہوئےکہا کہ کوئی بات نہیں، آپ نے جواب اچھا لکھا ہوگا لیکن ٹیچر نے سوال غلط لکھا ہوگا۔

شیراز کی دیگر ویڈیوز کی طرح اس ویڈیو کو بھی نہایت پسند کیا جارہا ہے اور اس کی معصومانہ منطق پر سب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :