Time 11 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

کیا دوستوں کے ساتھ سیلفی لینا سر میں جوؤں کی وجہ بن سکتا ہے؟

کیا دوستوں کے ساتھ سیلفی لینا سر میں جوؤں کی وجہ بن سکتا ہے؟
فوٹو: فائل

اگر آپ بھی دوستوں کے ساتھ سلیفی لینے کے شوقین ہیں تو اس کا ایک ممکنہ نقصان بھی جان لیں۔

ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے عالمی سطح پر لوگوں کے سروں میں جوؤں کے اضافے کی ایک ممکنہ وجہ دوستوں کے ساتھ سیلفی لینا بھی بتائی ہے۔

جوؤیں ایک فرد سے دوسرے کو  اسی وقت متاثر کرتی ہیں جب دوسرا فرد قریب موجود ہو۔

ماہرین کی جانب کہا گیا ہے کہ گروپ سلیفی کے دوران لوگ کیمرے کے فریم میں آنے کے لیے ایک دوسرے کے بہت قریب کھڑے ہوتے ہیں جس سے جوؤیں باآسانی ایک فرد سے دوسرے کو متاثر کرسکتی ہیں۔

بیونس آئرس کے ایک تحقیقی مرکز سے وابستہ محقق فیڈریکو گالاسی کے مطابق سیلفی لینا جوؤں کی منتقلی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کورونا کے دوران سماجی فاصلے کو اختیار کرنے کے سبب جوؤوں کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی گئی تھی اور اب جبکہ کورونا پابندیاں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں تو جوؤں کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :