Time 12 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

بھارت: دلہا گھوڑے یا کار کے بجائے 'بلڈوزر' پر بارات لے آیا

بھارت: دلہا گھوڑے یا کار کے بجائے بلڈوزر  پر بارات لے آیا
فوٹو: اسکرین گریب

شادی  کے موقع پر ہردلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا دلہا گھوڑے یا لگژری گاڑی پر بارات لے کر آئے  اور پھر وہ شان و شوکت سے اپنے سسرال جائے۔

لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ گزشتہ دنوں بھارت میں دلہا گھوڑا یا گاڑی پر نہیں بلکہ ’بلڈوزر‘ پر سوار ہوکر اپنی دلہن کو شادی کرکے گھر لے آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں دلہا بلڈوزر پر اپنی دلہن کو لینے پہنچا، اس غیر روایتی بارات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہا اپنی دلہن کے ساتھ بلڈوزر کے اگلے حصے پر بیٹھا ہوا کافی خوش ہورہا ہے۔

اس خصوصی بارات کے لیے بلڈوزر کو بھی پھولوں سے سجایا گیا تھاجبکہ ساتھ ڈھول والے بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :