Time 13 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: غیر ملکی اسٹریٹ کرمنل کا نشانہ بن گیا، سفید کار میں سوار ملزمان نے لوٹ لیا

کراچی: غیر ملکی اسٹریٹ کرمنل کا نشانہ بن گیا، سفید کار میں سوار ملزمان نے لوٹ لیا
سفید کار میں سوار دو افراد نے غیرملکی کو تلاشی کے بہانے روکا، پرس میں شناختی کارڈ، دیگرکارڈ، 12ہزار روپے اور 3 ہزار امریکی ڈالر تھے: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی میں ایک غیر ملکی اسٹریٹ کرمنل کا نشانہ بن گیا اور مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے بھارتی شہری کو سفید کار میں سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں بھی سفید کار میں سوار دو افراد نے نصرت نامی شہری کو تلاشی کے بہانے روکا، ملزمان شہری نصرت سے والٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نصرت بھارت سے مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے کراچی آیا ہے، والٹ میں شناختی و دیگر کارڈ، 12 ہزار روپے اور تین ہزار امریکی ڈالرز تھے۔

پولیس نے بتایاکہ غیر ملکی شہری قانونی کارروائی نہیں چاہتا، گاڑی کی نشاندہی کی گئی ہے، گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں فرانس سے آئے شہری کو لوٹا گیا تھا، فرانسیسی سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان بھی سفید کار میں سوار تھے۔

مزید خبریں :