Time 13 جولائی ، 2024
صحت و سائنس

مریض کی آنکھ ضائع ہونے کا کیس، عدالت کا 3 ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

مریض کی آنکھ ضائع ہونے کا کیس، عدالت کا 3 ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
عدالت نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے تین ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا— فوٹو:فائل

پشاور کی مقامی عدالت علاج کے دوران غفلت برتنے سے مریض کی آنکھ ضائع ہونے کے کیس میں خیبر ٹیچنگ اسپتال کے 3 ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے تین ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دستیاب ریکارڈ درخواست گزار کے الزامات کو سپورٹ کر رہا ہے، پولیس متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرے۔

تحریری فیصلے کے متن کے مطابق تینوں ڈاکٹروں نے 2021 میں علاج کے دوران غفلت کا مظاہرہ کیا جس سے مریض کی آنکھ ضائع ہوئی۔

مزید خبریں :