Time 15 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: پاک کالونی میں مقابلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: پاک کالونی میں مقابلے کے بعد 3 ڈاکو  زخمی حالت میں گرفتار
گرفتار ملزمان اسماعیل،صقبر اور شہزور سے پستول، موٹرسائیکل اور موبائل فون ملے ہیں: پولیس—فوٹو: فائل

کراچی: پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر جعفری کٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص 28سالہ ایاز چھالیہ کا اسمگلر ہے اور چھالیہ اسمگل کرکے لارہا تھا جب رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران روکا تو ملزم نے گاڑی بھگادی، رینجرز اہلکاروں نے فائرنگ کرکے گاڑی کو روکا جس پر ملزم بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے پاک کالونی میں مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان اسماعیل،صقبر اور شہزور سے پستول، موٹرسائیکل اور موبائل فون ملے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ منگھوپیر میں ہی 28 سالہ حزب اللہ نے خود کو گولی مار کر خودکشی  کی کوشش کی، زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :