Time 16 جولائی ، 2024
جرائم

لاہور سے ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

لاہور سے ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
ملزم محمود الرحمان اس سے قبل پولیس کا جعلی اے ایس پی بن کربھی عوام اور پولیس کو چکما دیتا رہا ہے/ فوٹو پولیس

لاہور: پولیس نے جعلی ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا نام محمود الرحمان ہے جو 2 جعلی اہلکاروں کے ساتھ ہوٹر لگے کالے ڈالے پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر گھوم رہا تھا۔

ملزم محمود الرحمان اس سے قبل پولیس کا جعلی اے ایس پی بن کربھی عوام اور پولیس کو چکما دیتا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمود الرحمان اور جعلی پولیس اہلکار شکیل انور اور رضوان کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :