Time 19 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

وہ دیہی خطہ جہاں گھروں کی چھتیں طیاروں، ٹینکوں اور گاڑیوں سے سجی ہوئی ہیں

وہ دیہی خطہ جہاں گھروں کی چھتیں طیاروں، ٹینکوں اور گاڑیوں سے سجی ہوئی ہیں
اس گاؤں کا ایک گھر / فوٹو بشکریہ PHOTOINK

اگر آپ کو بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں دولت پور کا اوپر سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے تو وہاں کی رنگارنگ منفرد عمارات کو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔

درحقیقت وہاں زیادہ تر عمارات کی چھتوں پر طیارے، ٹینک اور اسی طرح کے دیگر ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔

جی ہاں واقعی وہاں کے گھروں کی چھتوں پر پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینکیاں منفرد ڈیزائن کی ہیں۔

ایک فوٹوگرافر راجیش ووڑا نے اس گاؤں اور اردگرد کے دیہات کی چھتوں کی تصاویر پر مبنی نمائش کا انعقاد فرانس میں کیا۔

انہوں نے اس گاؤں سمیت خطے کے دیگر دیہات کی چھتوں کے منفرد ڈیزائن کو پہلی بار 2014 میں دیکھا تھا اور انہیں احساس ہوا کہ یہ گھر مقامی فنکاروں نے تیار کیے ہیں۔

وہ دیہی خطہ جہاں گھروں کی چھتیں طیاروں، ٹینکوں اور گاڑیوں سے سجی ہوئی ہیں
 PHOTOINKگاؤں کا ایک اور منظر / فوٹو بشکریہ 

انہوں نے بتایا کہ اگر اس خطے میں کوئی فٹبال کا شوقین ہے تو وہ فٹبال کا ڈیزائن چھت پر بنا دیتا ہے، باورچی پریشر ککر کو ترجیح دیتے ہیں۔

مگر طیارے، ٹینک اور گاڑیاں زیادہ مقبول ہیں، درحقیقت لوگوں کی ذاتی پسند کی عکاسی ان کے گھروں سے ہوتی ہے۔

فوٹوگرافر کے مطابق زیادہ تر ایسے گھر ان افراد کے ہیں جو بیرون ملک منتقل ہوکر اپنے گھر والوں کو پیسے بھیجتے ہیں یا باہر جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

وہ دیہی خطہ جہاں گھروں کی چھتیں طیاروں، ٹینکوں اور گاڑیوں سے سجی ہوئی ہیں
ایک اور منفرد چھت / فوٹو بشکریہ PHOTOINK

وہ 2014 سے 2019 کے دوران وہاں 6 بار گئے اور منفرد ڈیزائن کے واٹر ٹینکس کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

انہیں یہ علم نہیں کہ وہاں اس طرح کے منفرد ڈیزائن والے گھروں کی تیاری کا رجحان کیسے بڑھا۔

مگر انہیں توقع ہے کہ اس منفرد تعمیراتی رجحان کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔

مزید خبریں :