Time 21 جولائی ، 2024
جرائم

لاہور: گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچے بازیاب، ملزم باپ گرفتار

لاہور: گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچے بازیاب، ملزم باپ گرفتار
بیوی گھر چھوڑکرچلی گئی تھی، اس نے بچوں کوروکنے کے لیے باندھ کر رکھا تھا__فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے سمن آباد میں گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بچےچائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکےحوالے کر دیے گئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق بچوں کو باپ نے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا، اس کی بیوی گھر چھوڑکرچلی گئی تھی۔

 ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں کو اپنے پاس روکنے کے لیے زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا۔

مزید خبریں :