Time 23 جولائی ، 2024
کاروبار

کراچی سمیت 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس عائد

کراچی سمیت 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس عائد
وزیر خزانہ کی منظوری سے ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی رولز 2024 کا اجرا کیا/ فائل فوٹو

کراچی سمیت ملک کے 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ریٹیلرز پر  100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہےکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت 42 شہروں میں  ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

 جنگ اور دی نیوز میں شائع خبر کے مطابق وزیر خزانہ کی منظوری سے ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی رولز 2024 کا اجرا کیا اور ٹیکس مشینری نے دکانوں کی مالیت کے حساب سے خوردہ فروشوں کے لیے 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ ٹیکس مقرر کیا ہے۔

مزید خبریں :