Time 24 جولائی ، 2024
دنیا

قتل الزام میں قید بے گناہ امریکی خاتون کو 43 سال بعد جیل سے رہائی مل گئی

قتل الزام میں قید بے گناہ امریکی خاتون کو 43 سال بعد جیل سے رہائی مل گئی
سینڈرا ہیم کو 20 سال کی عمر میں ایک خاتون لائبریرین کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی— فوٹو: گیٹی امیجز

قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا کاٹنے والی بے گناہ امریکی خاتون 43 سال بعد جیل سے رہا ہوگئیں۔

64 سالہ سینڈرا ہیم کو 20 سال کی عمر میں ایک خاتون لائبریرین کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سینڈرا ہیم کے خلاف ان کے ایک بیان کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں ملا تھا وہ بیان بھی ان سے نفسیاتی اسپتال میں تیز دوا کے اثر میں لیا گیا تھا اور پولیس نے اپنے ایک ساتھی کو بچانے کیلئے اصل شواہد چھپائے تھے۔

سینڈرا ہیم کی قانونی ٹیم کے مطابق وہ امریکا کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک ناحق طور پر قید رہنے والی خاتون ہیں۔

قتل کے جھوٹے الزام میں 43 سال تک بے گناہ جیل میں قید رہنے والی سینڈرا ہیم نے رہائی ملنے کے بعد ایک پارک میں اپنی خاندان سے ملاقات کی۔

مزید خبریں :