Time 24 جولائی ، 2024
دنیا

نیویارک کے ائیرپورٹ پر آتشزدگی سے 9 افراد زخمی، پروازوں کا شیڈول متاثر

نیویارک کے ائیرپورٹ پر آتشزدگی سے 9 افراد زخمی، پروازوں کا شیڈول متاثر
واقعے کے فوری بعد فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، فوٹو: فائل

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث 9 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔

امریکی میڈیا کےمطابق جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی ایک  برقی سیڑھی (ایکسیلیٹر) میں آگ لگ گئی جس کے باعث  دھواں بھرنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔

 رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور دھکم پیل کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

واقعے کے فوری بعد فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پایا جب کہ حکام نے متاثرہ جگہ سے تمام مسافروں کو ہٹادیا۔

متاثرہ حصے کے ٹرمینل پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا جس کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، ائیرپورٹ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہےکہ وہ ائیرپورٹ آنے سے قبل اپنی شیڈول پروازوں کا وقت کنفرم کرلیں۔

مزید خبریں :