Time 25 جولائی ، 2024
دنیا

انگلینڈ میں چاقو کے حملے سے فوجی زخمی، ملزم گرفتار

انگلینڈ میں چاقو کے حملے سے فوجی زخمی، ملزم گرفتار
برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے فوجی پر حملے کو حیران کن قرار دے دیا__تصویر: مرر

انگلینڈ کے علاقے کینٹ میں فوجی کو چاقو مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیفارم میں ملبوس تقریباً 40 سالہ فوجی کو منگل کی شام جلنگھم میں اس کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فوجی پر حملہ کرنے والے24 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کے پاس سے  متعدد چاقو بھی برآمد کیے گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے فوجی پر حملے کو حیران کن قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کو دہشتگردی سے متعلق نہیں سمجھا جارہا۔

مزید خبریں :