Time 25 جولائی ، 2024
دنیا

تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ

تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ
تائیوان میں مسلسل دوسرے روز اسکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے، تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

سمندری طوفان گیمی نے تائیوان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تائیوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے باعث تائیوان میں آج مسلسل دوسرے روز اسکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تقریباً 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 3 افراد کی ہلاکت اور 266 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، متاثرہ علاقے سے 8000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ
فوٹو سوشل میڈیا

حکام کے مطابق تائیوان کے سمندر میں تنزانیہ کے پرچم والا کارگو جہاز ڈوب گیا، جہاز ڈوبنے سے عملے کے 9 افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر چین کے جانب بڑھنے والے طوفان کے باعث چین کے صوبوں فوجیان اور زیجیانگ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مقامی انتظامیہ نے شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کر دیے ہیں اور فوجیان میں ٹرین سروس احتیاطاً بند کر دی گئی ہے۔

تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ
فوٹو سوشل میڈیا

تائیوان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل طوفان گیمی نے فلپائن میں بھی تباہی مچائی اور مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

فلپائن کے سمندر میں بھی طوفان کے باعث 15 لاکھ لیٹر انڈسٹریل تیل رکھنے والا ٹینکر ڈوبنے سے تیل سمندر کی سطح پر پھیل گیا، ٹینکر پر موجود عملے کے 16 افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :