Time 28 جولائی ، 2024
جرائم

جھنگ: خاتون سے مبینہ تعلقات پر نوجوان کے بال مونڈھ کر گدھے پر بٹھا دیا گیا

جھنگ: خاتون سے مبینہ تعلقات پر نوجوان کے بال مونڈھ کر گدھے پر بٹھا دیا گیا
ڈی پی او راشد کی ہدایت پر تھانہ کوٹ شاکر میں مقدمہ درج کیا گیا جب کہ پولیس نے نوجوان کی تضحیک کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا__فوٹو: فائل

جھنگ میں خاتون سے مبینہ تعلقات کا الزام عائد کرکے نوجوان کے بال مونڈھ کر اسے گدھے پر بٹھا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جھنگ کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ 

واقعے میں ایک نوجوان پر الزام عائد کرکے اسے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا، نوجوان کے سر کے بال مونڈھ کر گدھے پر بٹھاکر علاقے میں گھمایا گیا۔ 

ڈی پی او راشد کی ہدایت پر تھانہ کوٹ شاکر میں مقدمہ درج کیا گیا جب کہ پولیس نے نوجوان کی تضحیک کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

مزید خبریں :