Time 30 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

خیبرپختونخوا میں بارش کے بعد 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے

خیبرپختونخوا میں بارش کے بعد 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے
مردان میں 21 اور صوابی میں بجلی کے 20 فیڈرز ٹرپ کرگئے، ایبٹ آباد سرکل 21، سوات سرکل 29 اور مانسہرہ میں بجلی کے 8 فیڈرز متاثر ہوئے: ترجمان پیسکو/ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں بارش کے سبب بجلی کے 245 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

 ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور سرکل میں 83 اور خیبر سرکل میں 64 فیڈرزبارش سے متاثر ہوئے۔

اسی طرح مردان میں 21 اور صوابی میں بجلی کے 20 فیڈرز ٹرپ کرگئے، ایبٹ آباد سرکل 21، سوات سرکل 29 اور مانسہرہ میں بجلی کے 8 فیڈرز متاثر ہوئے۔

 ترجمان پیسکو کے مطابق فیڈرز متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل رہی۔


مزید خبریں :