31 جولائی ، 2024
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کے باعث کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کو "فتنہ الخوارج" کہا جائے گا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کیلئے 'مفتی' اور 'حافظ' استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام خط وکتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ"خارجی" لکھا اور پڑھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ٹی پی کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور سرگرمیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ تمام سرکاری ادارے ان ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں۔