Time 02 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

خواہش کے باوجود سلمان کو ڈائریکٹر نے کس فلم میں کاسٹ کرنے سے منع کر دیا تھا؟

خواہش کے باوجود سلمان کو ڈائریکٹر نے کس فلم میں کاسٹ کرنے سے منع کر دیا تھا؟
سلمان خان کو ہدایت کار سورج برجاتیا نے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے منع کردیا تھا/ فائل فوٹو

کیا آپ نے سوچا ہوگا کہ بالی وڈ کے کامیاب اداکار سلمان خان کو کوئی ڈائریکٹر اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے منع کر سکتا ہے؟

جی بلکل بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے اور انہیں ہدایت کار سورج برجاتیا نے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے منع کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم اونچائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں کچھ نیا کرنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے فلم کیلئے نئی کاسٹ کا چناؤ کیا۔

ہدایت کار  سورج برجاتیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب سلمان خان کو فلم اونچائی کا پتا چلا تو انہوں نے فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن میں نے انکار کردیا اور کہا کہ میں اس فلم میں نئے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے ہدایت کار سورج برجاتیا نے میں نے پیار کیا اور پریم رتن دھن پایو جیسی کامیاب فلموں میں سلمان خان کو کاسٹ کیا تھا جس میں کردار  پریم ان کیلئے خوش قسمتی کے طور پر ثابت ہوا لیکن اونچائی کیلئے ہدایت کار نے بالی وڈ کے بھائی جان کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔

مزید خبریں :