Time 05 اگست ، 2024
پاکستان

ایم این اےکوپارلیمنٹ لاجزمیں دل کادورہ پڑا، غلط پارکنگ کے باعث ایمبولینس اندر نہ آسکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے، انہیں پارلیمنٹ لاجز میں دل کا دورہ پڑا، پارلیمنٹ لاجز کے کار پورچ میں ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کی غلط پارکنگ کے باعث ایمبولینس اندر نہ آسکی۔

حد تو یہ ہےکہ اسٹریچر تک اندر لے جانے کی جگہ نہ ہونے کے باعث ممتاز مصطفیٰ کو کندھوں پر ایمبولینس تک پہنچایا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان سمبلی نے مرحوم رکن اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا،ساتھ ہی گاڑیاں غلط پارک کرنےوالے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پہلے بھی نوپارکنگ سے گاڑیاں اٹھوائی تھیں، لگتا ہے اب مستقل کار لفٹر منگوانا پڑےگا۔

مزید خبریں :