Time 11 اگست ، 2024
دنیا

بھارت: کیا میرے بیگ میں بم ہے؟ شہری کو ائیرپورٹ پر سوال پوچھنا مہنگا پڑگیا

بھارت: کیا میرے بیگ میں بم ہے؟ شہری کو ائیرپورٹ پر سوال پوچھنا مہنگا پڑگیا
 مسافر کو مزید تفتیش کے لیے لوکل پولیس کے حوالے کردیا گیا، بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں ایک مسافر کو ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران سامان میں بم ہونے سے متعلق بات کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے کوچن ائیر پورٹ پر مسافر منوج کمار نے سامان کی چیکنگ کے دوران آفیسر سے سوال کیا کہ  "کیا میرے بیگ میں بم ہے؟" جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر کو حراست میں لینے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی ائیرپورٹ پر طلب کیا گیا اور سامان کی تلاشی لی گئی جبکہ بعد ازاں مسافر کو مزید تفتیش کے لیے لوکل پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 42 سالہ منوج کمار کو کوچی سے ائیرانڈیا کی پرواز میں ممبئی جانا تھا، ائیر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد صورتحال معمول پر آنے کے بعد پرواز کو مقرر وقت پر روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :