Time 11 اگست ، 2024
دنیا

بھارت میں ہاتھیوں کے حملے سے بچانے والی ایپ تیار

بھارت میں ہاتھیوں کے حملے سے بچانے والی ایپ تیار
 "Haati" کے نام سے بنائی گئی ایپ لوگوں کو ہاتھی یا ہاتھیوں کے ریوڑ کے قریب آنے سے قبل خبردار کرے گی: فائل فوٹو

بھارت میں ہاتھیوں کے حملوں سے ہونے والی اموات کو کم کرنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ہاتھیوں کی تعداد باقی ساری ریاستوں سے زیادہ ہے جن کی نقل حمل کے باعث لوگوں کو خطرہ رہتا ہے مگر اب ایک ایسی ایپ تیار کرلی گئی ہے جو لوگوں کو ہاتھی یا ہاتھیوں کے ریوڑ کے قریب آنے سے قبل خبردار کرے گی تاکہ وہ راستے سے ہٹ جائیں یا راستہ بدل لیں۔ 

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ "Haati" کے نام سے بنائی گئی ایپ ایک پرائیویٹ آرگنائزیشن نے بنائی ہے اور یہ ایپ نا صرف لوگوں کو ہاتھیوں کی آمد سے خبر دار کرے گی بلکہ اس ایپ میں ان تمام لوگوں کا ڈیٹا بھی موجود ہوگا جو ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں تاکہ ان کو حکومت کی جانب سے معاوضہ مل سکے۔ 

رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں ہر سال سیکڑوں افراد ہاتھیوں کے حملوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں اور پچھلے 4 سال میں میں تقریباً 1700 کے قریب افراد ہاتھیوں کے حملوں سے ہلاک ہوئے جس کے بعد یہ ایپ بنانے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ 

ہاتھیوں کے بڑھتے حملوں کی وجوہات یا ان کے انسانی آبادیوں کے قریب سے گزرنے کے بارے میں ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہاتھیوں کے مسکن سکڑتے جارہے ہیں اور ان کی قدرتی گزرگاہوں پر بھی تجاوزات قائم ہورہی ہیں۔ 

مزید خبریں :