Time 12 اگست ، 2024
پاکستان

نیب نے شاہد خاقان کیخلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لے لیا

نیب نے شاہد خاقان کیخلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لے لیا
کراچی کی احتساب عدالت نے نیب حکام کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی اور ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیا/ فائل فوٹو

کراچی: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست کو منظور کرلیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں  پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے  نیب حکام کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی اور ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔ 

نیب حکام کے مطابق شاہد خاقان اور دیگر  پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ 

مزید خبریں :