Time 12 اگست ، 2024
دنیا

بنگلادیش: مرکزی بینک کے دو ڈپٹی گورنرز اور 70 لاء افسران عہدوں سے مستعفی

بنگلادیش: مرکزی بینک کے دو ڈپٹی گورنرز اور 70 لاء افسران عہدوں سے مستعفی
بنگلادیش سینٹرل بینک کے ایڈوائزر نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے: مقامی میڈیا/ فائل فوٹو

ڈھاکا: بنگلادیش کے مرکزی بینک کے دو ڈپٹی گورنر سمیت متعدد لاء افسران عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش بینک کے دو ڈپٹی گورنرز اور ہیڈ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے طلبہ کے احتجاج کے بعد اپنے استعفے حکومت کو جمع کرادیے ہیں۔

اس کے علاوہ بنگلادیش سینٹرل بینک کے ایڈوائزر نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی وزارت خزانہ نے مرکزی بینک کے عہدیداروں کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہےکہ حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد مرکزی بینک کے عہدیداروں کے استعفے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب بنگلادیش کے 70 لاء افسران نے بھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران اٹارنی جنرل آفس کے 70 لاء افسران اپنے استعفے جمع کراچکے ہیں جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شیخ محمد مرشد اور اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین پہلے ہی عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو دو ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عہدے چھوڑ چکے ہیں۔

مزید خبریں :