Time 18 اگست ، 2024
کھیل

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف نے 20 لاکھ کا چیک دیدیا

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف  نے 20 لاکھ کا چیک دیدیا
ارشد ندیم نے لاہور سفاری پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پودا بھی لگایا__فوٹو: سوشل میڈیا 

لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اگر ہم ایک پیج پر رہیں توبڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔ 

ارشد ندیم نے لاہور سفاری پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پودا بھی لگایا جبکہ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض نے ارشدندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ 

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کریں، اللہ صلہ دیتاہے، ہم ایک پیج پر رہیں توبڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف  نے 20 لاکھ کا چیک دیدیا
فوٹو: سوشل میڈیا 

ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑی حوصلہ افزائی کی ہے جس پر میں ان کا شکرگزارہوں۔ 

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہےجسے سپورٹ کی ضرورت ہے۔ 

مزید خبریں :