Time 18 اگست ، 2024
صحت و سائنس

بہاولپور: پراسرار وبائی بیماری کا شکار 3 بچے جاں بحق

بہاولپور: پراسرار   وبائی بیماری کا شکار 3 بچے جاں بحق
فوٹو: فائل

بہاولپور  میں  پر اسرار  وبائی بیماری کا شکار 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق بہاولپور کے چنی گوٹھ کے علاقے کوڑا کلیار میں 3 بچے  پر اسرار  وبائی بیماری کا شکار  ہوکر جان سےگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکا کہنا ہےکہ علاقےکو  وبائی مرض سے متاثرہ علاقہ قرار  دے دیا ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق بچوں کی رپورٹ کی روشنی میں بیماری کا تعین ہوسکے گا۔

مزید خبریں :