Time 19 اگست ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنےکا اعلان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنےکا اعلان
ڈاکٹرز کی مستقلی پروزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن— فوٹو:فائل

گلگت بلتستان  کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنےکا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سرکاری اسپتالوں میں 2 سال کام کرنے والے ڈاکٹروں کو مستقل کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دیں گے۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز کی مستقلی پروزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں :