20 اگست ، 2024
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر جیل سے رہائی کے لیے کوشاں ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر رہائی کے بعد ری ہیب میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر گھریلو تشدد کے جرم میں جیل میں ہیں، وہ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد اپریل سے جیل میں ہیں۔ مائیکل سلیٹر کی قانونی ٹیم نے ان کی ضمانت پر رہائی کے لیے برسبین کی عدالت میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مائیکل سلیٹر نے نیو ساؤتھ ویلز کے ایک ری ہیب سینٹر میں وقت لے لیا ہے۔
درخواست میں مائیکل سلیٹر کی جانب سے پابندیوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ مائیکل سلیٹر نشے کے بدترین عادی تھے اور اسی وجہ سے ان پر گھریلو تشدد کا الزام لگا۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر کے کیس پر کارروائی آئندہ ماہ ہو گی۔