Time 21 اگست ، 2024
دنیا

’بیٹی کے جنازے پر ایسے تیار ہورہی جیسے اپنی شادی پر ہوئی‘، خاتون کی پوسٹ نے تنازع کھڑا کردیا

’بیٹی کے جنازے پر ایسے تیار ہورہی جیسے اپنی شادی پر ہوئی‘، خاتون کی پوسٹ نے تنازع کھڑا کردیا
حال ہی میں کیرس وائیڈر نامی خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں خاتون کو پولکا ڈاٹ پرنٹ کا سوٹ پہنے کیمرے کے آگے گھوم گھوم کر ویڈیو بناتے دیکھا گیا/اسکرین گریب

بیٹی کے جنازے پر شادی جیسا تیار ہونے والی ماں کی سوشل میڈیا پوسٹ نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا۔

حال ہی میں کیرس وائیڈر نامی خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کیرس  کو پولکا ڈاٹ پرنٹ کی اسکرٹ  پہنے کیمرے کے آگے گھوم گھوم کر ویڈیو بناتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں خاتون  عروسی لباس میں میکسی پکڑے گھومتے  بھی دیکھی گئی۔

کیرس نے اپنی شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنی بیٹی کے جنازے کے لیے بالکل ایسے ہی تیار ہو رہی ہوں جیسے اپنی شادی کیلئے تیار ہوئی تھی‘۔

بیٹی کا انتقال کب ہوا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا تعلق امریکا سے ہے، خاتون کی انسٹاگرام پروفائل کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ خاتون کی نوزائیدہ بچی پیدائش کے 2 دن بعد فوت ہوگئی تھی اور خاتون کی جانب سے 21 جولائی کو اپنی بیٹی کی موت کی خبر شیئر کی گئی تھی۔

ویڈیو پر تنقیدی تبصرے

خاتون کی شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو پر ویوز کی تعداد 12ملین ہو چکی ہے تاہم بیٹی کے جنازے پر شادی جیسی تیاری پر  ناقدین کی جانب سے سخت تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے تنگ آکر امریکی خاتون نے کمنٹس سیکشن بند کردیا ہے۔

جس کے بعد اب بچی کی یاد میں حال ہی میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی تیاری کی ویڈیو خاتون نے شیئر کی تھی۔

اس  ویڈیو کو  ریڈٹ پر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اپنی دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

’بیٹی کے جنازے پر ایسے تیار ہورہی جیسے اپنی شادی پر ہوئی‘، خاتون کی پوسٹ نے تنازع کھڑا کردیا

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے کون کرتا ہے؟ کیا لوگوں نے چند لائکس اور تبصروں کے لیے اپنا ضمیر، ذہن سب کچھ کھو دیا ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ لوگ ایسے کمزور لمحات کا فائدہ کیسے اٹھا سکتے ہیں جیسے کیمرہ بند کرو اور ٹھیک ہو جاؤ؟

ایک صارف نے خاتون کی سوشل میڈیا پوسٹ کا جائزہ لینے کے بعد ان کی حمایت میں لکھا کہ اس کی کہانی ناقابل یقین حد تک افسوسناک ہے۔

اپنی پوسٹ پر ہونے والی تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کیرس نے ایک فالو اسٹوری شیئر کی جس میں خود پر ہونے والی تنقید کو سنگدل تبصرے قرار دیا گیا تھا، کیرس نے آئینے کی سامنے سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "نفرت کرنے والوں سے معذرت کہ میں اب بھی مسکراتی ہوں اور کپڑے پہنتی ہوں۔

مزید خبریں :