Time 22 اگست ، 2024
پاکستان

اسلام آباد جلسہ: کے پی حکومت کی جانب سے سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال

پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی)  میں صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد  جلسے کی تیاریوں کے لیے صوبےکے سرکاری وسائل کا بھرپور  استعمال کیا گیا۔

پی ٹی آئی  نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیے گئے تھے۔

بعد ازاں جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف نے ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب  جلسہ ملتوی ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا کی تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جلسے کی تیاریوں اور اسلام آباد روانگی کے لیے صوبےکے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ 

 ویڈیوز میں ریسکیو کی مشینری اور گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔گاڑیوں میں ایمبولینسز، فائر وہیکلز، ایکسیویٹرز  اور ہیوی کرینز شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق  ریسکیو کی 35 گاڑیاں صوابی انٹرچینج کےقریب پہنچا دی گئی تھیں جب کہ 80 سے زیادہ ریسکیو اہلکار بھی خدمات انجام دینے صوابی پہنچ چکے تھے۔پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات، دیر، باجوڑ اور مہمند سے ریسکیوگاڑیاں اور عملہ بھیجا گیا تھا۔

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان نے جیونیوز  سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے  میں گاڑیاں ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکے لیےکھڑی کی گئی تھیں، دیگراضلاع کی آپریشنل گاڑیاں بیک اپ سپورٹ کے لیے صوابی میں موجود تھیں۔

مزید خبریں :