کھیل

قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا پی سی بی کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے پر اظہار تشویش

قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا پی سی بی کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے پر اظہار تشویش
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو  وزارت  سے نکال کر  وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ثنااللہ مستی خیل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزرات سے کس نے نکالا ہے؟

سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو براہ راست جوابدہ ہوں۔

چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ اس پر رپورٹ دی جائےکہ کیا رولز کے مطابق پی سی بی کو وزارت سے نکالا گیا ہے؟ پی سی بی کو واپس وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس آنا چاہیے، وزیراعظم کے ماتحت تو سارے ڈیپارٹمنٹ ہیں، ان کوعلیحدہ لے جانےکی کیا ضرورت تھی۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ جوبھی نگران دور حکومت میں غیرقانونی کام کیےگئے ان کو ریورس کیا جائے۔

مزید خبریں :