Time 23 اگست ، 2024
کھیل

کس ملک میں کرکٹ کو اسکول میں مضمون کے طورپر پڑھایا جائے گا؟

کس ملک میں کرکٹ کو اسکول میں مضمون کے طورپر پڑھایا جائے گا؟
فوٹو: فائل

کرکٹ  شائقین کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ اب یہ کھیل اسکول میں پڑھایا بھی جائے گا۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی اسکول نے کرکٹ کو نصاب میں متعارف کرا دیا ہے اور اب کرکٹ کو اسکول میں مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ اور اکیڈمی موومنٹ کے اشتراک سے اس کا آغاز کیا گیا ہےجس کا  مقصد وکٹوریہ میں کرکٹ ایجوکیشن کو کلاس رومز تک لانا ہے۔

آسٹریلیا میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لیے  مختلف پلان بنائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں 1877 میں ٹیسٹ کا آغاز ہوا ۔ آسٹریلیا 6 ورلڈ کپ ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔

اب وکٹوریہ کا تعلیمی ادارہ پہلا ہے جس نے پرائمری مضمون کے طور پر کرکٹ کو شامل کیا ہے۔

مزید خبریں :