Time 24 اگست ، 2024
پاکستان

پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
بارش کے اس سسٹم کے تحت لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات میں بارشیں متوقع ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 25 اگست سے شروع ہوگا جس کے تحت 29 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بارش کے اس سسٹم کے تحت لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں موسلادھاربارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں :