Time 24 اگست ، 2024
کھیل

پی سی بی کا قومی ویمن ٹیم کی کپتان تبدیل کرنےکا فیصلہ

پی سی بی کا قومی ویمن ٹیم کی کپتان تبدیل کرنےکا فیصلہ
ندا ڈار کو ہٹا کر ویمن ٹیم کی نئی کپتان فاطمہ ثنا کو مقرر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے قومی ویمن ٹیم کی کپتان کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان تبدیل کرنےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، ندا ڈار کو ہٹا کر ویمن ٹیم کی نئی کپتان فاطمہ ثنا کو مقرر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ویمن ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔ ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان ویمن ٹیم میں ایک تبدیلی کی جارہی ہے۔ صدف شمس کو اسکواڈ میں نجیہہ علوی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ نجیہہ علوی واحد ٹریولنگ ریزرو ہوں گی۔

 ذرائع کے مطابق ندا ڈار کو  ان کی انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی صلاحیتوں کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے، فاطمہ ثنا کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

مزید خبریں :