Time 25 اگست ، 2024
کھیل

مولانا طارق جمیل نے محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا

مولانا طارق جمیل نے محمد یوسف کے  ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا
مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کرائی،فوٹو: جیو نیوز

لاہور: سابق کپتان اور  سلیکٹر محمد  یوسف فاسٹ فوڈ بزنس سے منسلک ہوگئے، مولانا طارق جمیل نے محمد یوسف کے  ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔

مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کرائی۔ سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ اور  وہاب ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور  اب کوچنگ  اور  سلیکشن کے  ساتھ منسلک ہوں،کاروبار  یا کوئی کام مجھے آتا نہیں  ہے، شیف میرے گھرکا ہے، میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے اس شعبے میں تھوڑا چانس لیا ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا اور داماد مشترکہ طور پر ریسٹورنٹ  چلائیں گے، انہیں کوالٹی اور سروس پر توجہ دینےکا کہا ہے، ابھی فوڈ کے کاروبار کا آغاز  ہے، آہستہ آہستہ آگے دیکھیں گے۔

مزید خبریں :