Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھرنے میں 2 فٹ کی سطح باقی

شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھرنے میں 2 فٹ کی سطح باقی
مزید بارشیں ہوئیں تو حب ڈیم مکمل بھر جائےگا،فوٹو: فائل

حب ڈیم مکمل بھر جانے میں مزید 2 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے اور  ڈیم میں پانی کی سطح آب 337 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز  اور  دریجی سمیت ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے اب تک حب ڈیم میں 14 فٹ تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مزید بارشیں ہوئیں تو حب ڈیم مکمل بھر جائےگا اور  ڈیم مکمل بھرنے کے بعد پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع  ہو جائےگا۔

 حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے مکمل بھرجانے میں 2 فٹ باقی ہیں، ڈیم انتظامیہ کے مطابق 339 فٹ پر ڈیم مکمل طور  بھر جائےگا جس سے کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک کا پانی ڈیم میں ذخیرہ ہو جائےگا۔

مزید خبریں :