29 اگست ، 2024
ایف آئی اے نے اے کیو خان ٹرسٹ اسپتال لاہور کے نام پر منی لانڈرنگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف درخواست محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان کی جانب سے دی گئی جس پر کارروائی کر کے ایف آئی اے لاہور نے ملزمان محمد سہیل اور شوکت بابر ورک کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف اے کیو خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔
ترجمان کے مطابق اے کیو خان ٹرسٹ اسپتال کی جعلی ڈیڈ تیار کرکے استعمال کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں پہلے ہی مقدمہ درج تھا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم محمد سہیل کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ دیگر ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی تھی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر تھانہ راوی روڈ میں بھی درج ہے۔