16 فروری ، 2013
کیپ ٹاوٴن…کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ تاریخ ساز بن گیا۔یونس خان اسد شفیق،محمد عرفان اور سعید اجمل نئے ریکارڈز نے مالک بن گئے۔کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ میں اب تک صرف دو ہی دن گذرے ہیں لیکن کئی ریکارڈز بن گئے۔پہلے دن یونس خان اور اسد شفیق نے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی شراکت بنائی دونوں بیٹسمین 111 ،111 پر آوٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا صرف دوسری بار ہوا۔ اِس سے قبل 1946 میں ڈان بریڈ مین اور سڈ بارنیس اننگ کے ٹاپ اسکورر تھے اور دونوں کھلاڑی 234،234 رنز بناکر آوٹ ہوئے ،ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم 338 رنز پر آوٹ ہوئی جو جنوبی افریقا کی سرزمین پر پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔دوسرے محمد عرفان بولنگ کے لئے میدان میں اُترے جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے لمبے بولر بن گئے، سعید اجمل نے پانچ وکٹ لئے ،یہ کیپ ٹاوٴن میں 1970 کے بعد کسی بھی اسپنر کی بہترین بولنگ ہے۔اس قبل آسٹریلیا کے ایشلے ملیٹ نے اِسی گراوٴنڈ پر پانچ وکٹ لئے تھے۔