Time 01 ستمبر ، 2024
دنیا

امریکا میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

امریکا میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
 یہ واقعہ ریاست مسیسیپی کے شہر وِکسبرگ میں پیش آیا، جہاں ایک بس الٹنے سے کئی زندگیاں ختم ہوگئیں/ فوٹو غیر ملکی میڈیا

امریکا میں ایک بس خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7  افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مسیسپی کے شہر وِکسبرگ میں پیش آیا، جہاں ایک بس الٹنے سے کئی زندگیاں ختم ہوگئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک بس درجنوں مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ بس سڑک سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں ایک 6 سالہ بچہ اور ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جبکہ  بس میں زیادہ تر مسافر لاطینی امریکا سے تعلق رکھتے تھے۔

مزید خبریں :