Time 14 ستمبر ، 2024
دنیا

جبری گمشدگیاں مقبوضہ کشمیر میں وبا کی صورت اختیار کر چکی ہیں: حریت رہنما الطاف وانی

جبری گمشدگیاں مقبوضہ کشمیر میں وبا کی صورت اختیار کر چکی ہیں: حریت رہنما الطاف وانی
‎اجلاس میں موجود مقررین نے عالمی برادری سے جبری گمشدگی کے معاملے کا نوٹس لینے اور بھارت کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا/ فوٹو فائل

جنیوا : حریت پسند کشمیری رہنما الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیاں مقبوضہ کشمیر میں وبا کی صورت اختیار کر چکی ہیں۔ 

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 57 ویں اجلاس کا انعقاد ورلڈ مسلم کانگرس اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کی جانب سے کیا گیا جس میں دنیا بھر سے بین الاقوامی ماہرین، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سفارت کاروں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں شامل شرکا نے کشمیر میں جبری گمشدگیوں کے منظم استعمال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا گیا۔

اسی حوالے سے اقوام متحدہ میں ورلڈ مسلم کانگریس کے مستقل نمائندے اور حریت پسند رہنما الطاف حسین وانی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیوں کا منظم استعمال انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

الطاف حسین وانی نے کہا کہ جبری گمشدگیاں کشمیر میں وبا کی صورت اختیار کر چکی ہیں، جبری گمشدگیوں سے متاثرہ خواتین کو اب"آدھی بیوا"یا"آدھی بیوی"کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔

‎اجلاس میں موجود مقررین نے عالمی برادری سے جبری گمشدگی کے معاملے کا نوٹس لینے اور بھارت کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی حکومت کشمیریوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے لیے جوابدہ ہے۔

‎اس کے علاوہ مقررین نے کشمیر میں جبری گمشدگیوں، بے نشان اجتماعی قبروں کی موجودگی کے ہزاروں واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :