Time 02 ستمبر ، 2024
کھیل

ہانگ کانگ کے بولر کا کارنامہ: ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اپنے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا دیے

ہانگ کانگ کے بولر کا کارنامہ: ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اپنے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا دیے
آیونش وکٹ لینے کے بعد ساتھی کرکٹر سے تالی مارتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنے اسپیل کے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا دیے۔

آیوش شکلا نے ہفتے کو منگولیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دیے ایک وکٹ حاصل کی۔

آیوش شکلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تمام 4 اوورز میڈن کروانے والے دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔

ان سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن وہ بولرز تھے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک بھی رن دیے بغیر  اپنے4 اوور کا اسپیل مکمل کیا۔

اس کے علاوہ 2021 میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے بھی 4میڈن اوورز کرائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک بولر زیادہ سے زیادہ 4 اوورز ہی کرواسکتا ہے، اس لیے اس کا مکمل اسپیل 24 گیندوں کا ہی ہوتا ہے۔


مزید خبریں :