Time 13 ستمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ون ڈے کپ: بابر کی اسٹالینز نے شاہین کی لائنز کو 133 رنز سے ہرا دیا

چیمپئنز ون ڈے کپ: بابر کی اسٹالینز نے شاہین کی لائنز کو 133 رنز سے ہرا دیا
بابر اعظم نے لائنز کیخلاف 76 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: پی سی بی 

چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز کے بھاری مارجن سے  شکست دے دی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں  اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسٹالینز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 336 رنز اسکور کیے۔

شان مسعود اور یاسر خان نے اسٹالینز کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا پھر یاسر 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ  شان مسعود بھی 41 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور طیب طاہر نے 114 رنز کی شاندار شراکت لگائی۔ تاہم پھر بابر اعظم 76 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ طیب طاہر نے 74 رنز اسکور کیے۔

کپتان محمد حارث اور حسین طلعت کی نصف سنچریوں کی بدولت اسٹالینز نے 5 وکٹ پر 336 رنز بنائے۔حارث نے 55 اور حسین طلعت نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لائنز کی جانب سے شاہین آفریدی اور عامر جمال نے2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں لائنز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں۔ اوپنر امام الحق کے علاوہ کوئی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔

امام 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شرون سراج نے 28، عامر یامین اور شاہین آفریدی نے22، 22 رنز اسکور کیے۔ 

لائنز کی پوری ٹیم 40ویں اوور میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسٹالینز  کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ،محمد علی اور جہانداد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ میچ جیو سوپر سے برا ہ راست نشر کیا گیا۔

مزید خبریں :