Time 03 ستمبر ، 2024
پاکستان

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے
11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا، چینی وزیراعظم ایس سی او سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل

چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان 2 حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم 14 اکتوبرکواسلام آبادپہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیر اعظم کے دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے کثیرالجہتی ہوگا، وہ  15 اور16 اکتوبرکو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم ایس سی او سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے، یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

مزید خبریں :