Time 04 ستمبر ، 2024
دنیا

امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
فوٹو: امریکی میڈیا

امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا، فائرنگ  کے الزام میں گرفتار  ملزم 14 سالہ طالب علم ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی کئی افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، فائرنگ کی اطلاع پر بیرو کاؤنٹی کے تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے بھی لوگ زخمی ہوئے۔

شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مزید ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا۔

مزید خبریں :