پاکستان
16 فروری ، 2013

شہید فوجی محمد اخلاق پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی…بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فوجی محمد اخلاق کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمد اخلاق کی نماز جنازہ ان کے نواحی گاوٴں بینسو میں اداکی گئی، آزاد کشمیر رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے محمد اخلاق کوسلامی بھی دی۔ محمد اخلاق 29جولائی 1994 کو راول پنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاوٴں بینسو میں پیدا ہوئے اور 23جنوری 2009کو پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی ، محمد اخلاق کے والدین حیات ہیں، ان کیتین بھائی اور ایک بہن ہے۔ محمد اخلاق نے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کی تھی اور بھارتی فوج نے شناخت کے باوجود انہیں شہید کر دیا۔

مزید خبریں :