06 ستمبر ، 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کرکٹر نے اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کیں۔
انہوں نے جمعہ کی دوپہر اپنے نکاح کا اعلان کیا اور مداحوں کو تصاویر دکھائیں۔
نکاح کی تقریب کی مناسبت سے کرکٹر نے سفید کرتہ پاجامہ اور کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا بتاتے ہوئے کرکٹر نے خوشی کا اظہار کیا اور پوسٹ کے کیپشن میں اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے محمد حارث کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی انہیں مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔
کرکٹر کے نکاح سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔