08 ستمبر ، 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ تحفظ ختم نبوتﷺ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کی منظوری کو 50 سال مکمل ہو گئے، 7 ستمبر 1974 کوپاکستان کی پارلیمنٹ نے تحفظ ناموس رسالتؐ کاحق ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس تحریک کوپیش کرنے، منظور فرمانے والے اور اہم ترین موضوع پر ابہام دور کرنے سمیت کردار ادا کرنے والے ارکان پارلیمان، علماء کرام، مشائخ اور اسلامی اسکالرز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے۔