Time 09 ستمبر ، 2024
دنیا

'غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسرائیل کو اس پر کھلی چھوٹ ہے'، یہودی ہدایتکارہ کی فیسٹیول میں تقریر

غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسرائیل کو اس پر کھلی چھوٹ ہے،  یہودی ہدایتکارہ کی فیسٹیول میں تقریر
یہ ایوارڈ اس دن حاصل کررہی ہوں جب غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کو 336 دن گزر چکے ہیں: سارہ فریڈ لینڈ__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

وینس فلم فیسٹیول میں یہودی ہدایتکارہ سارہ فریڈ لینڈ نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ نے اپنی پہلی فلم کے لیے ایوارڈ ملنے پر تقریر میں کہا کہ وہ یہ ایوارڈ اس دن حاصل کررہی ہیں جب غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کو 336 دن گزر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور فلم ورکرز ہماری ذمہ داری ہے ہم دنیا کو بتائیں کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسرائیل کو اس پر کھلی چھوٹ ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں ہزاروں بچے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کیے جا چکے ہیں، اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 972 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 94 ہزار 761 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے، غزہ پر اسرائیل کی اندھادھند بمباری سے اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کیمپوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :