پاکستان
17 فروری ، 2013

امریکا سے کراچی لائے گئے اژدھے چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے

امریکا سے کراچی لائے گئے اژدھے چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے

کراچی…امریکا سے کراچی لاجانے والے 31اژدھے کسٹم حکام نے قبضہ میں لے لئے جنہیں کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔کسٹم ترجمان کے مطابق امریکا سے اژدھے ٹھٹھہ کے نجی فارم ہاوٴس میں رکھنے کے لئے منگوائے گئے تھے، جنہیں کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے پر قبضے میں لئے گئے، ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ جب تک ان اژدھوں کی مکمل کاغذی کارروائی مکمل نہیں ہوتی اُنہیں کراچی چڑیا گھر میں رکھا جائے گا، بعد میں کسٹم حکام نے اژدھے ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کے حوالے جنہوں نے یہ اژدھے کراچی چڑیاں گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے ۔

مزید خبریں :