Time 10 ستمبر ، 2024
پاکستان

وزیر اطلاعات پنجاب کی مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید

وزیر اطلاعات پنجاب کی مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
فوٹو: فائل

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کیلئے سفیر مقرر کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں محکمہ ایکسائیز کی جانب مفتوی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کیلئے سفیر مقرر کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایسی کوئی تقرری نہیں کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کی مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
فوٹو: اسکرین گریب

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ محکمے میں موجود کسی شخص نے بغیر اجازت ایسی حرکت کی ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محکمہ ایکسائیز کی جانب سے مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کیلئے سفیر مقرر کیے جانے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق شہری اپنے نام اور مرضی کے نمبر کی پلیٹس بنوا سکیں گے، وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم میں3 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی نمبر پلیٹس پکڑنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنا لی ہے، وینیٹی نمبر پلیٹس رکھنے والوں کا ڈیٹا موجود ہو گا۔

مزید خبریں :