17 فروری ، 2013
بغداد…عراق میں کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد28 ہوگئی ، درجنوں افراد زخمی ہیں ، عراق کا دارالحکومت بغداد آج متعدد کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد28ہوگئی ہے ، حکام اور اسپتال انتظامیہ کے مطابق 80 سے زائد افراد زخمی ہیں ، دھماکوں میں بازاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ، صدر، حسینیہ ، کمالیہ میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیاں اڑائی گئیں ، دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔